اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نیول چیف کا دورہ سعودی عرب، اہم ملاقاتیں، مختلف امورپرتبادلہ خیال

بدھ کو پاکستان بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سربراہ پاکستان بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے سعودی عرب کی اعلٰی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پاکستان کے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔بدھ کو پاکستان بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سربراہ پاکستان بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے سعودی عرب کی اعلٰی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
پاکستان بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ نیول چیف کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔اس کے علاوہ نیول چیف کی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی سے بھی ملاقات ہوئی۔
ترجمان کے مطابق ’ملاقاتوں میں عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں، جوائنٹ کوآرڈینیشن اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button