سرکاری سکولوں میں کمپوٹر لیبز طالبعلموں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروائیں گی۔ ڈی سی لاہور
ڈپٹی کمشنر سٹریٹیجک ریفامر یونٹ نے سماجی ادارے کے تعاون سے یہ لیب اپ گریڈ کروائی ہے۔ڈی سی لاہور نے سکول کے کلاس رومز، سائنس لیبز، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور واش رومز کا بھی جائزہ لیا
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): سرکاری سکولوں میں جدید تعلیم کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ عملی اقدامات کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کاکہناتھا کہ چیف سیکرٹری سکول امپرومنٹ پلان کے تحت سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر سٹریٹیجک ریفامر یونٹ نے سماجی ادارے کے تعاون سے یہ لیب اپ گریڈ کروائی ہے۔ڈی سی لاہور نے سکول کے کلاس رومز، سائنس لیبز، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور واش رومز کا بھی جائزہ لیا۔سکول پرنسپل کو صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے اور سکول میں موجود کنٹین جلد از جلد مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں بچوں میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کیلئے لائبریری اور ریڈنگ پیریڈ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔رافعہ حیدر کا مزید کہناتھا کہ کمپیوٹر لیبز میں طلباء و طالبات کیلئے فرنیچر اور انٹرنیٹ کی سہولیات بہتر کی جائیں گی۔ سرکاری سکولوں میں کمپوٹر لیبز طالبعلموں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروائیں گے۔ کمپیوٹر کا مثبت استعمال طلباء و طالبات کونئے زاویوں سے سیکھنے میں مددگار ہوگا۔