مشرق وسطیٰ

ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کی ہدایت پرشہر میں انسداد تجاوزات کارروائیوں میں تیزی

مختلف علاقوں سے322 بینر اور سٹریمرز کو ہٹایا گیاجبکہ اہم شاہراہوں سے چیل گوشت کے 11 پوائنٹس کو ختم کردیا۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر نے چیف آفیسر اقبال فرید اور ریگولیشن افسران کو شب و روز محنت کرنے پر شاباش دی

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت پرشہر میں انسداد تجاوزات کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریگولیشن افسران نے چیف آفیسر اقبال فرید کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں 2026 تجاوزات کا خاتمہ کیا۔بلدیہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر15 مقدمات،1165 نوٹس، 684 جرمانہ چالان اور 7 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔مختلف علاقوں سے322 بینر اور سٹریمرز کو ہٹایا گیاجبکہ اہم شاہراہوں سے چیل گوشت کے 11 پوائنٹس کو ختم کردیا۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر نے چیف آفیسر اقبال فرید اور ریگولیشن افسران کو شب و روز محنت کرنے پر شاباش دی۔

ان کاکہناتھا کہ ٹیم یقینی بنائے کہ جہاں تجاوزات ختم کی گئی ہیں، وہاں دوبارہ قائم نہ ہوں۔غیر قانونی تجاوزات شہر اور شہریوں کیلئے زحمت ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ تجاوزات کے خاتمے میں ہمارا ساتھ دیں۔ تجاوزات کی شکایت سوشل میڈیا کے ڈریعہ ہمیں ان باکس یا ٹیگ کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button