کاروبار

ڈاؤلینس کی ’کلائمٹ چینج کانفرنس 2023‘ کے لیے او آئی سی سی آئی کے ساتھ شراکت داری

ماحولیاتی سسٹین ایبیلٹی کا یہ ویژن ڈاؤلینس کو اْس کی صدر کمپنی آرچلک(Arçelik) سے ملا ہے جو یورپ کی دوسری بڑی مینوفیکچرر اورجدید ٹیکنالوجیز میں عالمی لیڈر ہے

کراچی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاکستان کے معروف ہوم اپلائنسز مینوفیکچررز، ڈاؤلینس نے کراچی میں ’پاکستان کلائمٹ کانفرنس 2023‘ کے لیے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔اس باوقار سالانہ کانفرنس کے لیے ڈاؤلینس باقاعدگی سے شراکت داری کر رہا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرسکے۔ ماحولیاتی سسٹین ایبیلٹی کا یہ ویژن ڈاؤلینس کو اْس کی صدر کمپنی آرچلک(Arçelik) سے ملا ہے جو یورپ کی دوسری بڑی مینوفیکچرر اورجدید ٹیکنالوجیز میں عالمی لیڈر ہے۔آرچلک پیرس معاہدے کے تحت "well below 2°C” کے لیے کام کررہا ہے جسے سائنس پر مبنی نیٹ زیرو (Net Zero) کے ہدف کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
سالانہ ’پاکستان کلائمٹ کانفرنس‘ کا انعقاد کثیر وسائل رکھنے والی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز کو مکالمے میں شامل کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے ساتھ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ایک طویل مدتی عملی منصوبہ وضع کیا گیا ہے تاکہ پاکستان کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف (SDG) کے مطابق اپنے ماحولیاتی وعدوں کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔ اس فریم ورک نے ڈاؤلینس کو عالمی موسمیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے بہترین طریقوں پر عمل درآمد کرنے کے قابل بھی بنایا ہے۔ڈاؤلینس نے متعدد ایسی ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں جو مینوفیکچرنگ کے دوران توانائی اور پانی کی بچت کو یقینی بناتی ہیں۔
گزشتہ برسوں کے دوران، بصیرت سے پھرپور اس فورم پر معروف ماہرین نے سماجی طور پر ذمہ دار کارپوریٹ اداروں کو سماجی واقتصادی ترقی کی رفتار بڑھانے اور آئندہ نسلوں کے لیے دنیا کومحفوظ اور صحت بخش رکھنے کے لیے ریگولیٹری گائیڈلائنز فراہم کی ہیں۔ اس طرح، او آئی سی سی آئی رکن کمیٹیاں بھی صنعتوں کے آب و ہوا پر اثرات کو روکنے کے لیے حفاظتی پالیسیوں کی تعمیل کو یقینی بنا رہی ہیں۔ متعدد پائیدار ٹیکنالوجیز، مثلاً توانائی کی بچت، پانی کی بچت اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو بھی مختلف مصنوعات پر لاگو کیا گیا ہے۔
اس شراکت داری کے بارے میں ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمر احسن خان نے کہا:”یہ شراکت داری ڈاؤلینس کے ’پروگریس ٹوڈے پریزرو ٹومارو ‘ کے ویژن کا حصہ ہے، جواس خیال کا احاطہ کرتا ہے کہ ہم آج جو بھی قدم اٹھاتے ہیں وہ ایک بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ہم نے اپنی مصنوعات کی ترقی میں سسٹین ایبل طریقوں کے علاوہ ایسی ٹیکنالوجیز کو شامل کیا جو توانائی کے استعمال کو کم کرتی ہیں اور ماحول دوست استعمال کو فروغ دیتی ہیں۔ یہ مشن ہمارے صارفین اور ماحول دونوں کے لیے ہمارے ذمہ دارانہ روئیے کا ثبوت ہے۔“
او آئی سی سی آئی کلائمٹ کانفرنس 2023کے کلیدی موضوعات میں ’ماحولیاتی استحکام اورغیرمحفوظ کمیونٹیز میں صلاحیتیں پیدا کرنے کا عمل‘ شامل ہیں۔اس نے کاربن کے اخراج میں کمی اور صاف توانائی کو فروغ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے پلاسٹک اورفضلہ کے بندوبست کے لیے مختلف حل تجویز کیے ہیں۔ ’ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ESG)‘رپورٹنگ فریم ورک کے ساتھ ایک جامع ’گرین فنانسنگ‘ اور کاربن کریڈٹ کا ایجنڈا بھی تجویز کیا گیا۔
بین الاقوامی سطح پر، آرچلک کوپرُ وقار ’ٹیرا کارٹا (Terra Carta)‘ مہرسے بھی نوازاجاچکا ہے جو انتہائی مستحکم اداروں کو اْن کی صنعت میں جدت، لیڈرشپ اورسسٹین ایبلیٹی سے چلانے پر دیا جاتا ہے۔ یہ دنیا کی 100 سب سے زیادہ پائیدار اداروں کی درجہ بندی کرنے والا ادارہ ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button