کھیل

پاک بحریہ کے زیر انتظام چوتھے انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلوں کی اختتامی تقریب کاانعقاد

ترجمان پاک بحریہ نے کہا ان مقابلوں کا مقصد پاکستان میں بحری کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے زیر تربیت افسران کے مابین مقابلوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

کراچی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاک بحریہ کے زیر انتظام چوتھے انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلوں کی اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا کمانڈر کراچی ریئرایڈمرل محمد سلیم اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ نے بتا یا کہ ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابلے شامل تھے۔ ان مقابلوں میں پاکستان، آذربائیجان، چین، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، ایران، عمان اور ترکیہ کی ٹیموں نےحصہ لیا۔تقریب میں اعلٰی سول و عسکری افسران، سفارتکاروں اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.
پاکستان نیول اکیڈمی کی ٹیم اس ایونٹ کی فاتح قرار پائی. مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے.
ترجمان پاک بحریہ نے کہا ان مقابلوں کا مقصد پاکستان میں بحری کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے زیر تربیت افسران کے مابین مقابلوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button