کاروبار

ایس ایم تنویر کی زیر صدارت پنجاب سپیشل اکنامک زون اتھارٹی کا اجلاس

پنجاب کے نجی اور سرکاری شعبے میں بنائے گئے 18 سپیشل اکنامک زونز معاشی ترقی کے انجن ہیں ان سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو انکم ٹیکس میں 10 سال کی چھوٹ حاصل ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا 8 واں اجلاس منعقد ہوا۔ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے اور سیزا کے امور پر غو ر کیاگیا۔اجلاس میں سیزا پنجاب کے ساتویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔اجلاس میں رچنا انڈسٹریل پارک میں پلاٹوں کی قیمت بڑھانے اوررحیم یار خان میں اتحاد انڈسٹریل پارک کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کی منظوری دی۔رچنا انڈسٹریل پارک میں پلاٹوں کی قیمت بڑھانے اور اتحاد انڈسٹریل پارک کو سپیشل اکنامک زونز کا درجہ دینے کی سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔ اجلاس میں سپیشل اکنامک زونز میں نا مکمل دستاویزات والے پلاٹوں کی ریگولرائزیشن کے لئے مالکان کو ریمائنڈر بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایم ایس تنویر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے نجی اور سرکاری شعبے میں بنائے گئے 18 سپیشل اکنامک زونز معاشی ترقی کے انجن ہیں ان سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو انکم ٹیکس میں 10 سال کی چھوٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز میں پلاٹ حاصل کرنے والے ان پر صنعتیں لگائیں۔نئے کارخانے لگیں گے تو روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔انڈسٹریل اسٹیٹس کی آبادکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت،سی ای او پیڈمک ڈی ایم ڈی پیسک اور دیگر متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button