انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد کی واسا ہیڈ آفس آمد
اسا لاہور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے واسا کے سینٹری ورکرز کی صحت و حفاظت کے لیے نئے ایس او پیز بنائے گااورانٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن واسا لاہور کے ٹریننگ سینٹر میں واسا ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیتی پروگرام شروع کرے گا۔
لاہور پاکستان: نمائندہ کے مطابق ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت واسا میں میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد نے شرکت کی.اجلاس میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد میں شسوکے اویوبے اور رضی مجتبی حیدر نیشنل پراجیکٹ کوآرڈینیٹر نے شمولیت کی.انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے سینٹری ورکرز کی تین روزہ تربیتی سیمنار کے انعقاد پر ایم ڈی واسا غفران احمد کی طرف سے سراہا گیا۔واسا لاہور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے واسا کے سینٹری ورکرز کی صحت و حفاظت کے لیے نئے ایس او پیز بنائے گااورانٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن واسا لاہور کے ٹریننگ سینٹر میں واسا ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیتی پروگرام شروع کرے گا۔
ایم ڈی واسا نے کہا واسا کے سینٹری ورکرز واسا لاہور کا فخر ہیں۔سینٹری ورکرز معاشرے کے اصل ہیرو کے حوالے سے واسا لاہور اور آئی ایل او مشترکہ عوامی آگہی مہم شروع کریں گے۔آئی ایل او کے وفد نے کہا کہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا واسا لاہور کو معاشی و تکنیکی تعاون بھی فراہم کرے گا۔واسا لاہور سے اس اجلاس میں ڈی ایم ڈی میاں منیر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ زعیمہ امان اور عبد الصمد بھی شریک تھے