نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے زیر تربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
وفد میں مختلف شعبوں سے منسلک 18 افسران اور فیکلٹی ممبران شریک مینجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس نے وفد کو ادارے کی ورکنگ اور فیوچر پلان بارے تفصیلی بریفنگ دی سیف سٹی کا دائرہ کار راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور مریدکے تک بڑھا رہے ہیں، محمد احسن یونس
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے زیر تربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔وفد میں مختلف شعبوں سے منسلک 18 افسران اور فیکلٹی ممبران شریک تھے۔تفصیلات کے مطابق مینجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس نے وفد کو ادارے کی ورکنگ اور فیوچر پلان بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ منیجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس نے وفد کو بتایا کہ 15 (ون فائیو) کو دنیا کا جدید ترین سسٹم بنانے جارہے ہیں۔سیف سٹی کا دائرہ کار راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور مریدکے تک بڑھا رہے ہیں۔سی آر او کا ڈیٹا، فیس ٹریس سسٹم سے منسلک کرکے جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔وفد کو آپریشن کمانڈر ایس پی شفیق نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔زیر تربیت افسران نے سیف سٹی سکیورٹی وال سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔افسران کو فیس ٹریس سسٹم، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور جدید مواصلاتی نظام بارے بریفنگ دی گئی ۔افسران کو جدید فرانزک ایویڈنس سسٹم اور تفتیش میں شواہد کی اہمیت بارے بتایا گیا ۔ وفدکے شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاء کی سب سے بڑی سکیورٹی وال سے شہر کا نظارہ بہترین تجربہ تھا۔دورے کا مقصد اداروں کے کام، سٹرکچر اور پروفیشنلزم کو سمجھنا ہے۔