صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد سے ڈیری ایشیا ایکسپو کی ٹیم سے ملاقات
ڈیری ایشیا ایکسپو، ایک رجسٹرڈ پلیٹ فارم اور پاکستان ڈیری سیکٹر کا ایک سرشار وکیل ہے۔2021 میں اس کا قیام ہوا جبکہ مختلف کامیاب اقدامات اور مداخلتوں کے ذریعے صنعت کی ترقی میں سرگرم عمل ہے
لاہور 07 نومبر:صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے ڈیری ایشیا ایکسپو 2023 کی ٹیم سے اپنے دفتر میں ایک ملاقات کی۔ ٹیم میں ڈاکٹر محمد اکرم (سی ای او فارمنگ نیکسٹ پاکستان) اور محمد وسیم (سی ای او نیو ٹیک انٹرنیشنل) شامل تھے۔ دونوں افراد نے15 نومبر کو ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہونے والی ڈیری ایشیا ایکسپو 2023 کے بارے میں صوبائی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیری ایشیا ایکسپو، ایک رجسٹرڈ پلیٹ فارم اور پاکستان ڈیری سیکٹر کا ایک سرشار وکیل ہے۔2021 میں اس کا قیام ہوا جبکہ مختلف کامیاب اقدامات اور مداخلتوں کے ذریعے صنعت کی ترقی میں سرگرم عمل ہے۔ آنے والے تجارتی شو میں وسیع B2B نیٹ ورکنگ، مختلف سیشنز، غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات اور ہماری مقامی صنعت کے ساتھ 15 سے زائد ممالک کے وفود کے ساتھ بات چیت کی سہولت فراہم کی جائیں گی۔ مزید برآں، تکنیکی سیشنز، جدید ایجادات کو نمایاں کرنے، ممتاز سائنسدانوں، اکیڈمیا اور صنعت کے ٹریل بلزرز کی قیادت میں، تمام شرکاء کے لیے ایک شاندارتجربہ ہوگا ۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ڈیری ایشیا ایکسپو 2023 میں 50,000 سے زائد شرکاء کے سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی امید ہے، جن میں ڈیری سیکٹر کے اہم اسٹیک ہولڈرز، ڈیری فارمرز، سرمایہ کار، درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، ڈیری پروسیسرز، اکیڈمی، تاجر، ڈیری پروفیشنلز، فارم مینیجر، مجانوروں کے ڈاکٹر، مینوفیکچررز، پروڈیوسرز، سرکاری اہلکار، ڈیری اور زراعت کے کاروباری افراد، کنسلٹنٹس، اور عام عوام، دیگر ممالک سے آ نیوالے افراد سے ملیں گے۔ یہ نمائش حکومت کے لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ سیکٹر کے لیے قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لئے اپنی خدمات وغیرہ کی نمائش کے لیے ایک منفرد موقع کے طور پر بھی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے صوبائی وزیر لائیو سٹاک سے نمائش میں شرکت اور محکمہ کی معاونت کی درخواست بھی کی۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے انکو اپنی شمولیت کے ساتھ یقین دلایا کہ محکمہ لائیو سٹاک بھرپور طریقے سے اس نمائش کا حصہ بنے گا اور امید ظاہر کی کہ ڈیری ایشیا ایکسپو بین الاقوامی سطح پر ڈیری انڈسٹری کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گی۔