جمعتہ المبارک/ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی الرٹ
نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے موقع پرمساجدوامام بارگاہوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ شہر کے داخلی وخارجی ناکوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر کی سکیورٹی الرٹ رہی۔نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے موقع پرمساجدوامام بارگاہوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ شہر کے داخلی وخارجی ناکوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی۔سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر ڈویژنل ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اورانچارج چوکی فیلڈ میں موجود رہے۔ڈولفن سکواڈ، پی آریو،موبائل سکواڈ اور دیگر پٹرولنگ گاڑیاں عبادت گاہوں سمیت اہم شاہراؤں پر گشت کرتی دکھائی دیں جبکہ لاہور پولیس کی جانب سے تبلیغی اجتماع رائیونڈکے دوسرے مرحلے میں آنے والے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی پر 03 ہزار سے زائد افسران واہلکارفرائض انجام دے رہے ہیں۔ شرکاء کی رہنمائی کیلئے پنڈال میں 16 مقامات پرپولیس کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔