کراچی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چینی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل لیانگ یانگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ مشق سی گارڈین کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ چینی کمانڈر نے دو طرفہ مشق سے پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے اور مثبت نتائج حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس مشق کا مقصد بحر ہند میں روایتی و غیر روایتی خطرات کے خلاف مربوط حکمت عملی اور بحری تعاون کا فروغ ہے۔ مشق سی گارڈین 2023 پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر ہیں۔