مشرق وسطیٰ
سیف سٹی نے لاہور کے مختلف علاقوں سے 37 دھواں چھوڑتی گاڑیاں پکڑوا دیں
سیف سٹی جرائم کی روک تھام کیساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہے،ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی
پاکستان لاہور(نمائندہ وایس آف جرمنی) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں سے 37 دھواں چھوڑتی گاڑیاں پکڑوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی نشاندہی سیف سٹی کیمروں سے کی گئی۔کیمروں میں دھواں چھوڑتی گاڑی نظر آنے پر فیلڈ فورس کو آگاہ کیا گیا۔سیف سٹی کیمروں کے ذریعے لاہور کے داخلی وخارجی راستوں اور اہم شاہراؤں پر مانیٹرنگ جاری ہے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی جرائم کی روک تھام کیساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہے۔شہری اپنے ارد گرد سموگ پھیلانے والوں کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں۔