اسرائیل کے حامی جرمن چانسلر اردوان کیخلاف بول پڑے
جمعے کے روز ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اسرائیل پر ‘فسطائیت’ کا الزام لگانے کے بعد جرمن چانسلر نے کہا کہ ان کا تبصرے "مضحکہ خیز” تھے۔
جرمن چانسلر اولاف شولز نے اسرائیل کے خلاف ترک رہنما کے فسطائیت کے الزامات کی مذمت کر دی۔
جمعے کے روز ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اسرائیل پر ‘فسطائیت’ کا الزام لگانے کے بعد جرمن چانسلر نے کہا کہ ان کا تبصرے "مضحکہ خیز” تھے۔
اولاف شولز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل ایک جمہوریت ہے ایک ایسا ملک جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کا پابند ہے اور اس کے مطابق کام کرتا ہے۔ اس لیے اسرائیل کے خلاف الزامات مضحکہ خیز ہیں۔‘‘
اس سے قبل جرمن چانسلر اولاف شولز غزہ میں ’فوری جنگ بندی‘ کی مخالفت کر چکے ہیں۔ جرمن علاقائی روزنامے Heilbronner Stimme کے زیر اہتمام ایک مباحثے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوری جنگ بندی کا مطلب حماس کو دوبارہ سے ہتھیار جمع کرنے کا موقع دینا ہے۔
جرمن چانسلر نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ فوری طور پر جنگ بندی یا طویل وقفے کے مطالبات کو مانا جائے کیونکہ یہ ایک ہی چیز کے برابر ہوں گے جس کا مطلب یہ ہوگا کہ اسرائیل حماس کو دوبارہ سے میزائل حاصل کرنے کے امکانات کو بڑھا دے گا۔