مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے چھ ڈی ایس پیزاور دو انسپکٹرز کے اعزاز میں کیپٹل سٹی پولیس آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد

محکمہ پولیس ریٹائرڈ افسران کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہمارے دروازے ریٹائر ملازمین کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں ریٹائرڈ افسران محکمہ پولیس میں نئے آنے والوں کے لئے مشعل ِ راہ ہیں۔سی سی پی او لاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے چھ ڈی ایس پیزاور دو انسپکٹرز کے اعزاز میں آج کیپٹل سٹی پولیس آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے ریٹائرڈافسران کو باعزت طریقے سے سروس پوری کرنے پر مبارکباد پیش کی۔سی سی پی او لاہور نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج ِتحسین پیش کیا اورآئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ریٹائرڈ افسران کویادگاری شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ ریٹائرڈ افسران میں لاہور پولیس کے ڈی ایس پی سجاد حیدر، ڈی ایس پی نوید اکمل، ڈی ایس پی انجم شہزاد، ڈی ایس پی نجف گل، ڈی ایس پی ظہیر الدین بابر، ڈی ایس پی سجاد رشید شامل تھے۔تقریب میں ریٹائر ہونے والے انسپکٹرظفر اقبال اورانسپکٹر محمود شاہ نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران نہایت باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں،محکمے کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ افسران محکمے کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں جو کہ ہمیشہ پولیس فیملی کا حصہ رہیں گے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ محکمہ پولیس ریٹائرڈ افسران کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اورہمارے دروازے ریٹائر ملازمین کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ افسران محکمہ پولیس میں نئے آنے والوں کے لئے مشعل ِ راہ ہیں۔ریٹائرہونے والے افسران نے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا شکریہ ادا کیا۔ریٹائرڈ افسران نے کہا کہ محکمہ پولیس کیلئے ہماری خدمات ہمیشہ دستیاب ہونگی۔ ایس ایس پی (ایڈمن)عاطف نذیر، ایس پی سٹی سلمان ظفر،ڈی ایس پی ڈویلپمنٹ مصطفی حسن، ڈی ایس پی انٹیلی جنس ریحان جمال، پی ایس او ڈی ایس پی کاشف ڈوگرودیگرافسران بھی تقریب میں شریک تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button