مشرق وسطیٰ

اندھن سے چلنے والی موٹر سائیکلوں میں کمی ماحول میں بہتر ی کیلئے مدد گارثابت ہوگی،محمد طاہر وٹو

سموگ کےخاتمہ اور ماحول کو صحتمند بنانے کیلئے پی ایچ اے شجرکاری مہم جاری رکھے ہوئے ہے، محمد طاہر وٹو

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پی ایچ اے کا ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے برقی موٹر سائیکلیں دینے کی تقریب منعقد ہوئی.ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے منصوبہ کے پہلے مرحلہ میں 25 ملازمین میں برقی موٹر سائیکلیں تقسیم کیں۔ محمد طاہر وٹو نے اس موقع پر کہا کہ ملازمین میں برقی موٹر سائیکلیں دینے کا فیصلہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے کیا گیا. انہوں نے کہا اندھن سے چلنے والی موٹر سائیکلوں میں کمی ماحول میں بہتر ی کیلئے مدد گارثابت ہوگی.
محمد طاہر وٹو نے کہاپی ایچ اے سموگ کے خاتمے اور ماحو ل کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے،شہری کوڑا کرکٹ جلانے اور دھواں پیدا کرنے والے عوامل کو مکمل طور پر ترک کریں.سموگ کےخاتمہ اور ماحول کو صحتمند بنانے کیلئے پی ایچ اے شجرکاری مہم جاری رکھے ہوئے ہے.شہر کے تمام گرین بیلٹس اور درختوں کی واشنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button