مشرق وسطیٰ

صاف پانی پینا ہم سب کا بنیادی حق ہے۔ صاف پانی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان میں آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں کمی لانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھانے چاہئیں

پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں واٹر ایڈ پاکستان کی جانب سے منعقدہ آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر واٹرایڈ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر عارف جبار خان، پارلیمنٹیرینز اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ صاف پانی پینا ہم سب کا بنیادی حق ہے۔ صاف پانی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان میں آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں کمی لانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے آگاہی سیمینار کے انعقاد پر واٹر ایڈ پاکستان کی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور واٹرایڈ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر عارف جبار خان سے یادگاری شیلڈ بھی وصول کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button