پنجاب یونیورسٹی سکول برائے علوم ابلاغیات میں سیمینار کا انعقاد
پنجاب یونیورسٹی سکول برائے علوم ابلاغیات کے شعبہ ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن کے زیر اہتمام سنٹر فار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز کے اشتراک ’سوک ایجوکیشن اینڈ سوک لبرٹی‘ پر حمید نظامی حال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب یونیورسٹی سکول برائے علوم ابلاغیات کے شعبہ ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن کے زیر اہتمام سنٹر فار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز کے اشتراک ’سوک ایجوکیشن اینڈ سوک لبرٹی‘ پر حمید نظامی حال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سنٹر فار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز کی سعیدہ ادیب، انسٹیٹیوٹ فار ڈیموکریٹک سٹڈیز کے سلمان عابد، معروف اینکرپرسن عائشہ بخش، چیئرپرسن شعبہ ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن ڈاکٹر عائشہ اشفاق، چیئرپرسن شعبہ ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر سویرا شامی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم سومرو، پروگرام مینیجر ایف ایم ریڈیو 104.6 امحمدارشاد چوہدری، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں سعیدہ زیب نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکول کی سطح سے ہی شہریت کا مضمون پڑھایا جانا چاہیے۔، انہوں نے سوچو پاکستان کے نام نے بچوں کو مختصر فلم دکھائی۔ سلمان عابد نے کہا کہ پوری دنیا میں مہذب اقوام کی پہچان جی ڈی پی سے نہیں بلکہ سوک سینس سے ہوتی ہے جبکہ ہم سیوک ماڈل کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شدت والے الفاظ سے اجتناب کرنا چاہیے۔ عائشہ بخش نے کہا کہ ہمیں زندگی کا مقصد پہچانناچا ہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سوک سینس کو پہچان لیں تو آنے والی نسلوں میں شعور پیدا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ہمیں سوک سینس پیدا کرنی ہوگی۔ڈاکٹر عائشہ اشفاق نے کہا کہ انفرادی ذمہ داریاں ادا کر کہ ہی ہم اجتماعی ذمہ داریاں ادا کر سکتے ہیں۔بعد ازاں معززمہمانوں کو سوینئیر پیش کیے گئے۔