
بورڈا ٓف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے 72ویں اجلاس کا انعقاد ہوا۔
چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ادب و ثقافت کی ترویج و ترقی کے فیصلے ہوئے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے بورڈ آف گورنز کے 72ویں اجلاس کا انعقاد ہوگا۔ چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے بطور سیکرٹری بور ڈا ٓف گورنز ٗ اجلاس کا باقاعدہ آغاز کروایا۔ اجلا س میں سیکرٹر ی اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز ملک نے بھی شرکت کی اور اجلاس میں زیر بحث مختلف امور پر اپنی قیمتی رائے دی۔چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء قاسم علی شاہ نے کہا کہ ادب وثقافت کی سرگرمیوں منعقد کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لا رہے ہیں۔ اجلاس میں اپنے تشخص کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لئے جدید ذرائع استعمال کرنے کا فیصلے کیاگیا۔ عوام کو الحمراء کی سرگرمیوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا ٹیکنالوجی پر زور دینے کا فیصلے بھی ہوا۔واضح رہے الحمراء بورڈ آف گورنز ایسی پالیسیاں تشکیل دیتا ہے جو ملکی و غیر ملکی سطح پر پاکستانی زبان وادب، تہذیب وتمدن اور معاشرتی وثقافتی اقدار کی بہترین عکاسی کرتیں ہیں۔الحمراء بورڈ آف گورنز کے 72ویں اجلاس میں بھی اپنی شناخت کو قائم و دائم رکھنے کے لئے نئی نئی راہیں تلاش کیں گیں۔اجلاس میں حماد غزنوی، شاہد ندیم،سلیمہ ہاشمی، ڈاکٹر نیلم ناز،صوفیہ بیدار، قدسیہ رحیم، عباس تابش، جی ایم پی ٹی وی سیف الدین،عمران قریشی اور احمد شاہ نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔