پنجاب میں ڈینگی سے اموات کی تعداد21ہوگئی،
لاہور :صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے،صوبے میں ڈینگی نے مزید 2 جانیں لے لیں جس کے بعد رواں سال اموات کی تعداد اب تک21ہوگئی ہے۔
لاہور :صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے،صوبے میں ڈینگی نے مزید 2 جانیں لے لیں جس کے بعد رواں سال اموات کی تعداد اب تک21ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے سیکریٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، لاہور سے ڈینگی کے 257 مریض رپورٹ ہوئے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والے ایک مریض کا تعلق لاہور اور ایک دوسرے کا ساہیوال سے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تھی جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران پنجاب سے ڈینگی کے 374 مریض رپورٹ ہوئے۔
سیکریٹری صحت نے کہا کہ پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 374 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے2574 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔
عمران سکندر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے1809 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 854 مریض زیرعلاج ہیں۔
سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر نے متعلقہ افسران کو صوبے میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں ڈینگی کے100 سے زیادہ مریض موجود ہیں۔
عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبہ کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 1651مریض داخل ہیں، صرف لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 916 مریض داخل ہیں۔