مشرق وسطیٰ

صحت کے بارے میں لوگوں کے رویوں کی تبدیلی کے لئے اپناکردارادا کریں۔وزیر پرائمری ہیلتھ

پولیو کے قطروں کے بارے میں بعض لوگوں کی غلط فہمیاں اس بیماری کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ڈاکٹر جمال ناصر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار اور پولیو ویکسین کے بارے میں بعض لوگوں کے ذہنوں میں پائی جانے والی غلط فہمیاں پاکستان سے اس بیماری کے خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ہیلتھ ایجوکیشن افسران پولیو کے قطروں اور بچوں کو لگائے جانے والے مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں لوگوں کی غلط فہمیاں دور کریں۔صحت کے بارے میں لوگوں کے رویوں کی تبدیلی اور شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کی تربیت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعلی پنجاب محسن نقوی دن رات صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔محکمہ صحت کا عملہ اس مشن میں وزیراعلی کی ٹیم کے طور پر کام کرے۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے گزشتہ روز یونیسف کے تعاون سے
پنجاب کے 36 اضلاع کے ہیلتھ ایجوکیشن افسران کے لئے منعقد کی جانے والی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ محکمہ صحت کا عملہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے۔ ورکشاپ سے ڈائریکٹر محکمہ صحت ریاض احمد، یونیسف کے نمائندے حبیب اصغر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button