انٹرٹینمینٹ

راولپنڈی میں ایک نشست بزمِ احبابِ قلم پاکستان کے زیرِ اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس کا عنوان ایک شام تین مہمان تھا

اس موقع پر بزم احبابِ قلم کی جانب سے صدرِ محفل و مہمان خصوصی اور بانی و صدر بزمِ احبابِ قلم پاکستان علی اصغر نے ادبی اور فنی خدمات میں نمایاں کام کرنے پر سید ابرار حسین،نصرت یاب نصرت،منزہ جاوید اور عمران منصب کو ایوارڈ بھی دیے۔

لفظ کی حرمت کا احترام تہذیب یافتہ معاشروں کا عکاس ہوتا ہے۔
الفاظ کو شاعری و دیگر اصناف سخن کے ساتھ ساتھ کالم نگاری کے ذریعے موثر کرنا اہم فن ہے۔
ایسی ہی ادبی خدمات سر انجام دینے والی تین شخصیات کے اعزاز میں راولپنڈی میں ایک نشست بزمِ احبابِ قلم پاکستان کے زیرِ اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس کا عنوان ایک شام تین مہمان تھا۔
ان تین مہمانوں میں معروف شعراء پروفیسر نعیم جاوید نعیم، نصرت یاب نصرت اور معروف کالم نگار آپامنزہ جاوید شامل تھے۔ صدارت معروف شاعر طاہر حنفی نے کی جب کہ مہمانِ خصوصی معروف نعت گو شاعر اور سابق سفارتکار سید ابرار حسین تھے۔ ممتاز ادیب و شاعر قیوم طاہر نوید ملک اورمحمداکبرنیازی نے الگ الگ تینوں ادبی شخصیات کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ نظامت کے فرائض معروف ادیب و شاعر راجہ عبدالقیوم نے سرانجام دیے۔
تقریب کے تینوں مہمانان خصوصی نے اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد سمیٹی۔
اس موقع پر بزم احبابِ قلم کی جانب سے صدرِ محفل و مہمان خصوصی اور بانی و صدر بزمِ احبابِ قلم پاکستان علی اصغر نے ادبی اور فنی خدمات میں نمایاں کام کرنے پر سید ابرار حسین،نصرت یاب نصرت،منزہ جاوید اور عمران منصب کو ایوارڈ بھی دیے۔
اس تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button