انٹرٹینمینٹ

کنا یاری اب میں رکشے والے کو کیسے بتاؤں کہ یہ ہمارا گانا ہے

ایسا ہی ایک واقعہ پاکستانی ریپ گلوکارہ ایوا بی کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک رکشے میں سوار ہیں اور ڈرائیور نے رکشہ میں ان کا گایا ہوا گانا ’کنا یاری‘ لگا رکھا ہے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

گلوکاروں اور مداحوں کا آمنا سامنا تو ہوتا ہی رہتا ہے اور ایک گلوکار کے لیے اس سے اچھا اور کوئی احساس نہیں ہوتا جب کوئی ان کے گانوں سے محظوظ ہوتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ پاکستانی ریپ گلوکارہ ایوا بی کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک رکشے میں سوار ہیں اور ڈرائیور نے رکشہ میں ان کا گایا ہوا گانا ’کنا یاری‘ لگا رکھا ہے۔
برقعے میں ملبوس گلوکارہ رکشے میں اپنے ہی گانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ویڈیو بنارہی ہیں لیکن رکشہ ڈرائیور کو یہ معلوم نہیں کہ جو گانا وہ سن رہا ہے اس کی گلوکارہ پیچھے بیٹھی ہیں
ایوا بی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب میں رکشے والے کو کیسے بتاؤں کہ یہ ہمارا گانا ہے۔‘

انسٹاگرام پر ایوا کی یہ ریل کافی وائرل ہوچکی ہے اور اسے 2 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button