مشرق وسطیٰ

الحمراء عبدالستار ایدھی کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہے۔محمد سلیم ساگر

الحمراء نے عالمی شہرہ آفاق سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو انکی برسی کے موقع خراج عقیدت پیش کیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور آرٹس کونسل الحمراء نے عالمی شہرہ آفاق سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو انکی برسی کے موقع خراج عقیدت پیش کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ الحمراء عبدالستار ایدھی کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہے۔اس حوالے سے الحمراء کے سلسلہ وار پروگرام ”عہد ساز“ نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور سکار ڈاکٹر طارق شریف پیرزادہ نے عبد الستار ایدھی کی خدمات کو گفتگو کی۔نشست کو نوین روما مارڈیٹ کیا۔یہ نشست الحمراء کے فیس بک پیج پر براہ راست نشر کی گئی۔نامور سکار ڈاکٹر طارق شریف پیرزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبد الستار ایدھی کے کام کو نہ صرف پاکستان بلکہ دُنیا بھر میں نہ صرف جانا جاتا ہے بلکہ اسکا اعتراف بھی کیا جاتا ہے،یہ امر پاکستان کے لئے نیک فال ہے،انکے کام کو مثال کے درجے میں یاد کیا جاتا ہے،عبدالستار ایدھی نے اپنے محدود وسائل میں سماجی خدمت کے میدان میں لازوال کارنامے سرانجام دیئے،انکے انداز کو دنیا نے اپنے لئے مثال جانا اور اپنایا،عبد الستار ایدھی دنیا میں سماجی خدمت کے بہت بڑے سفیر اور ایک انمول حوالہ ہیں اور پاکستان کی نیک نامی کا باعث ہیں،تاریخ میں ایسے عظیم لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،وہ نوجوان نسل کے لئے معاشرتی خدمت کی راہ میں مشعل راہ ہیں،اللہ نے بچپن ہی سے عبدالستار ایدھی کے معاملات و عادات میں خیر شامل کی ہوئی تھی،ان میں بچپن ہی سے خدمات خلق کا جذبہ موجود تھا،ڈاکٹر طارق شریف پیرزادہ نے سامعین نے عبد الستار ایدھی کی زندگی کے ناقابل فراموش واقعات بھی بیان کئے جنہوں دنیا بھر کے سامعین نے دیکھا اور پسند کیا،الحمراء اپنے پروگرام عہد ساز میں ان شخصیات کو موضوع بحث بناتا ہے جن کی کارنامے اہل عالم کے لئے باعث خیر ہوں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button