
لاہور21مارچ : وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت
ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے درخت بہت ضروری ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ سب اپنے اپنے حصے کا پودا لگائیں
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب کو سرسبز بنانے کا انقلابی پروگرام ‘پلانٹ فار پاکستان’ مہم کے تحت صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودا لگا دیا۔ صوبائی وزیر نے پودا لگایا اور ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی دعاء کی۔ صوبائی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں ایک مثبت پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے درخت بہت ضروری ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ سب اپنے اپنے حصے کا پودا لگائیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ گرین ٹیکنالوجی کی جانب بڑھنے سے آلودگی میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے جبکہ آج کے دن پنجاب بھر میں 15 لاکھ سے زاٸد پودے لگائے جا رہے ہیں تاہم ہر ایک کو چاہیے کہ ‘پلانٹ فار پاکستان’ مہم میں بھرپور حصہ ڈالے اور اس کو کامیاب کرے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔