
عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر توجہ دی جائے: صوبائی وزیر صنعت و تجارت
ایس ایم تنویر کی زیر صدارت پی ایس ڈی اے کے بورڈ اجلاس میں 169ملین روپے کے بجٹبرائے سال 2023-24 کی منظوری دی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفس میں پی ایس ڈی اے بورڈ کا چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں 5نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں 98.086ملین روپے کے ریوائزڈ بجٹ برائے سال 2022-23کی منظوری دی گئی۔بورڈ نے 169ملین روپے کے بجٹ برائے سال 2023-24 کی بھی منظوری دی۔بورڈ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ تخمینہ جات بھی منظور کئے۔اجلاس میں پی ایس ڈی اے کے بعض دیگر انتظامی اور مالیاتی امور کی بھی منظوری دی گئی۔بورڈ نے 5ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری بھی دی۔ڈی جی پی ایس ڈی اے صاحبزادی وسیمہ عمر نے ادارے کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے اجلاس سے خطاب کریت ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل معیاری فنی تعلیم کے فروغ سے جڑا ہے۔ہنرمند افرادی قوت کی عالمی مارکیٹ میں بے حد ڈیمانڈ ہے اس لئے عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر توجہ دی جائے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ کورسز کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر ک بریفنگ دی گئی کہ پی ایس ڈی اے میں رواں سال اب تک 1100 فنی تعلیم کے ادارے رجسٹر ہو چکے ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت ذوہیب مشتاق، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہارون نصیرپی ایس ڈی اے اور بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔