کاروبار

بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز نے سرمایہ میں جدت پیدا کردی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 10دن میں این او سی مل رہا ہے، سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پورے اعتماد کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے آمادہ کرنے کی ضرورت ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے نئے بھرتی کئے جانے والے سرمایہ کاری افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ایگری کلچرنادر چھٹہ،پی آئی ٹی بی،پی بی آئی ٹی،ٹوارزم سمیت دیگر متعقلہ اداروں کے افسران نے شرکت کی، اسیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پورے اعتماد کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے آمادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس فیسلیٹیشن سنٹرز نے سرمایہ کاری میں جدت پیدا کردی ہے۔غیر ملکیوں کو دس روز میں این او سی دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کے بہت مواقع موجود ہیں،سیاحت کو فروغ دے کر معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ سیاحت غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے آسانی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کرے، پی آئی ٹی بی نے سرمایہ کاری میں آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے جاری پروگرامز پر بریفنگ دی۔ وفد نے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والے محکمہ انڈسٹریز کی خدمات کو سراہا۔ چالیس رکنی افسران کو پنجاب کے پہلے بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کا دورہ بھی کروایا گیا۔ڈی جی ٹی پی نے وفد کی میزبانی پر سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر یادگاری شیلڈ بھی دی گئیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button