اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ن لیگ نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی، 51 نشستیں خالی چھوڑ دیں

پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق 51 نشستوں کو خالی چھوڑ دیا گیا ہے اور کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق 51 نشستوں کو خالی چھوڑ دیا گیا ہے اور کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔
اتوار کو ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی لسٹ جاری کی جس کے مطابق ن لیگ کے امیدوار 212 نشستوں پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔
قومی اسمبلی کی جن 51 نشستوں پر کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا ان میں این اے 4، 19، 20، 21، 22، 44، 45، 48 شامل ہیں۔
اس کے علاوہ این اے 54، 64، 88، 92، 117، 128، 143، 149 پربھی کوئی ن لیگی امیدوار نہیں، جبکہ این اے 165، 185، این اے 190 سے 204  تک کے حلقوں میں بھی ن لیگ کے امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔
این اے 206 سے 210 تک کسی حلقے پرکوئی ن لیگی امیدوار انتخاب نہیں لڑ رہا، این اے 212، 214، 215، 217، 218 پر بھی ن لیگ نے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا، جبکہ این اے 221، 223، 224، 228، 239، 245، 264، 266 کو بھی خالی چھوڑا گیا ہے۔
قائد ن لیگ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور  این اے 130 لاہورسے الیکشن لڑیں گے جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف این اے 123 اور 132 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
 چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز این اے 119 لاہور جبکہ حمزہ شہباز  این اے 118 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔
مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button