مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس کا منشیات فروشوں اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

آج یہاں جاری ایک بیان میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 2369کلو سے زائد چرس،46کلو705گرام ہیروئن،25کلو 102گرام آئس اور ایک لاکھ4750 لٹر شراب برآمد ہوئی ہے

لا ہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور پولیس نے رواں سال اب تک منشیات فروشوں اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 4597 ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 2369کلو سے زائد چرس،46کلو705گرام ہیروئن،25کلو 102گرام آئس اور ایک لاکھ4750 لٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت3746مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان سے58849پتنگیں اور6454چرخیاں برآمد کی ہیں۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے204ملزمان پر مقدمات درج کرکے ان کے قبضہ سے32 کلاشنکوف،231رائفلز، 161گنیں،3253پسٹل اور 49610گولیاں برآمدکی گئیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ون ویلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1347ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button