
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا صوبے کے مختلف اضلاع میں 40سمارٹ پولیس اسٹیشنز کی تعمیر کے حوالے سے ویڈیو پیغام
نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے لاہور کے پرانے تھانوں کے دورے کرکے سمارٹ پولیس اسٹیشنز کی تعمیر کا فیصلہ کیاگیا، صوبائی دارالحکومت میں ساندہ، شفیق آباد، اسلام پورہ، شادمان تھانوں کی جگہ پر سمارٹ پولیس اسٹیشنز تعمیر کئے جارہے ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں سمارٹ پولیس اسٹیشنز کی تعمیر کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پرانے تھانوں کی بوسیدہ عمارتوں کی جگہ سمارٹ پولیس اسٹیشنز شروع کئے جا رہے ہیں، نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے لاہور کے پرانے تھانوں کے دورے کرکے سمارٹ پولیس اسٹیشنز کی تعمیر کا فیصلہ کیاگیا، صوبائی دارالحکومت میں ساندہ، شفیق آباد، اسلام پورہ، شادمان تھانوں کی جگہ پر سمارٹ پولیس اسٹیشنز تعمیر کئے جارہے ہیں۔ پرانی بوسیدہ عمارتوں کی جگہ نئے تھانوں کی تعمیر کیلئے جگہ کی کمی کا حل سمارٹ پولیس اسٹیشنز کی صورت نکالا گیا۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ سمارٹ پولیس اسٹیشن ایک یا دو کنال جگہوں پر مشتمل، تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہونگے، جدید وسائل سے آراستہ 40 سمارٹ پولیس اسٹیشنز منظور ہوچکے، تعمیر کیلئے جگہ مل چکی اور تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبے کے تمام تھانے سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل ہو چکے ہیں، ایف آئی آر اندراج سمیت تمام مراحل کی مقررہ ٹائم لائنز کے تحت کام جاری ہے، پنجاب پولیس نے نامساعد حالات اور قلیل وسائل میں بھی عوامی خدمت و تحفظ کا فریضہ بھرپور فرض شناسی سے سر انجام دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس ہر قسم کے خطرے کا سامنا کرنے کیلئے تیارہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔