اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس، ویمن فٹ بال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

پنجاب پولیس کے ترجمان نے شمائلہ ستار کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’شمائلہ ستار کا نام جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں آنے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا ہے

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

پنجاب پولیس نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر پاکستان کی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو گرفتار کر لیا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے شمائلہ ستار کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’شمائلہ ستار کا نام جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں آنے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا ہے۔ شمائلہ ستار کو انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا ہے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ فٹبالر شمائلہ ستار کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ ’یہ معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے تاہم کور کمانڈر کے باہر لگے کیمروں اورموبائل فوٹیجز کی مدد سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘
پولیس کے مطابق ملزمہ شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button