کاروبار
لیسکو نے ڈیفالٹرز کے خلاف جاری مہم میںسوا 2ارب سے زائد ی وصولی کر لی
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری ہے اور143 روز میں سوا 2ارب سے زائد کی وصولی کرلی گئی ۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری ہے اور143 روز میں سوا 2ارب سے زائد کی وصولی کرلی گئی ۔
ترجمان لیسکو کے مطابق نادرن سرکل میں10958ڈیفالٹرز سے324.45ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں10070ڈیڈڈیفالٹرز سے545.83 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 8770ڈیفالٹرزسے306.15ملین اور سائوتھ سرکل میں 4502ڈیفالٹرز سے125.61ملین کی ریکوری کی گئی۔
ننکا نہ سرکل میں6919ڈیفالٹرزسے200.96ملین اور شیخوپورہ سرکل میں9560ڈیفالٹرز سے348.38ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 12178ڈیفالٹرز سے 137.54 ملین جبکہ قصور سرکل میں 14334ڈیفالٹرزسے310.83ملین کی ریکوری کی گئی۔مہم کے 143ویں روز404ڈیفالٹرز سے8.94ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔