پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق میں اگر ان کی حکومت آئی تو کراچی کے تمام مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔پیر کو بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیت کر کراچی کی خدمت کریں گے۔’اگر آپ ووٹ کی طاقت کے ذریعے کراچی کی 20 کی 20 نشستیں پیپلز پارٹی کو دلوا دیں تو ہم پانچ سال کے اندر اندر کراچی کا نقشہ بدل دیں گے۔‘انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتیں انتخابات میں اپنے مقصد کے لیے حصہ لے رہی ہیں۔’میں کراچی کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جو باقی سیاسی جماعتیں ہیں وہ اس الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں تو اپنے مقصد کے لیے۔ پورے ملک میں الیکشن ہو رہا ہے اور جیسے ہو رہا ہے آپ کے سامنے ہے۔‘بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ’آپ نے لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ کسی آزاد پر ووٹ ضائع نہ کریں اور نہ کسی نفرت کی سیاست کرنے اور تقسیم کرنے والوں پر۔ یہ کراچی کا سودا کر کے ہر کسی کی حکومت میں شامل ہو کر وزارتیں لے لیتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’میرے امیدوار منتخب ہوں گے تو کراچی کے مسائل حل ہوں گے۔’اس بار اپنے بھائی کو موقع دیں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔ میں کراچی کے چپے چپے میں کام کرنا چاہتا ہوں۔ اس لیے درخواست کرتا ہوں کہ کراچی سے کوئی ایسا علاقہ نہ ہو جہاں سے میرا امیدوار منتخب نہ ہو۔‘انہوں نے کہا کراچی کی خواتین کی ایسی ہی خدمت کروں گا جیسے کوئی بیٹا اپنی ماں کا کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین ووٹ دینے کے لیے ضرور نکلیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ملک میں مقابلہ دو امیدواروں کے درمیان ہے۔ ایک وہ شیر والے اور دوسرا آپ کے کراچی کے تیر والے۔‘
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close