جنرل

آئی جی موٹر وے پولیس کی ہدایات پریوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

آئی جی موٹر وے پولیس سیلمان چوہدری کی ہدایات پر کمانڈنٹ موٹروے ٹریننگ کالج سید حشمت کمال اور ڈپٹی کمانڈنٹ ٹریننگ کالج امداد اللہ شاہد کی ذیر قیادت یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا جس میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر کے علاؤہ ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس جرمنی):آئی جی موٹر وے پولیس سیلمان چوہدری کی ہدایات پر کمانڈنٹ موٹروے ٹریننگ کالج سید حشمت کمال اور ڈپٹی کمانڈنٹ ٹریننگ کالج امداد اللہ شاہد کی ذیر قیادت یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا جس میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر کے علاؤہ ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا . ریلی کے شرکاء نے کشمیر سے یکجہتی کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی، بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے کے متعلق نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ قبل ازیں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور کشمیر کی آزادی اور شہدائے کشمیر کے درجات کی بُلندی کے لئے خصوصی دُعا کی گئی۔ جس میں موٹروے پولیس کے زیرتربیت افسران نے بھی شرکت کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور یہ مطالبہ کیا گیا کہ کشمیرکی سابقہ حثیت کوبحال کیا جائے،کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو بند کیا جائے او ر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button