
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا اچانک دورہ
منصوبے کی پہلی شفٹ میںسست روی سے جاری کام پرکمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے سخت برہم ، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سے رپورٹ طلب کر لی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے بغیر اطلاع کے پراجیکٹ کی سائٹ پر پہنچے۔کمشنرلاہور و ڈی جی محمد علی رندھاوا نے منصوبے کی پہلی شفٹ میںسست روی سے جاری کام پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سے رپورٹ طلب کر لی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کام کی رفتار میں ایک لمحہ کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے بند روڈ پر جاری پیکج ون اور ٹو کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ٹیم کو سموگ سے متعلقہ ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں پر پانی کے چھڑکاو¿ میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوانے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بند روڈ پر جاری دونوں پیکجز کی ہر شفٹ کی پراگریس رپورٹ شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی۔