مشرق وسطیٰ

گوالمنڈی کے علاقے میں ملزم کا لیسکو کی ریکوری ٹیم پر حملہ، شدید تشدد کا نشانہ بنایا

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی میں مصروف لیسکو اہلکاروں سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اہلکاروں پر تشدد کرنیوالے ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دے کر نشان عبرت بنائیں گے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

ترجمان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق لیسکو کی ریکوری ٹیم گوالمنڈی سب ڈویژن کے علاقے چیمبر لین روڈ پر ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کر رہے تھی کہ اس دوران ملزم نے آہنی راڈ سے لیسکو ٹیم پر حملہ کردیا ، ملزم کی جانب سے لیسکو ٹیم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پولیس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ لیسکو حکام کی جانب سے ملزم کا کنکشن بھی منقطع کردیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی میں مصروف لیسکو اہلکاروں سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اہلکاروں پر تشدد کرنیوالے ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دے کر نشان عبرت بنائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button