اداریہ

سچی آوازوں کا گلا اور فسطائیت کا پھندا (ادارتی نوٹ). ۔۔۔ حافظ شفیق الرحمٰن

اربوں کھربوں کی کرپشن کرنے اور مینڈیٹ چوری کرنے والے ڈکیت ایوان ہائے اقتدار کی زرنگار کرسیوں پر متمکن ہونے کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔۔

عمران ریاض پاکستان کا سب سے زیادہ سنے جانے والا دلیر ، حق گو اور معتبر صحافی ہے ۔۔۔ گزشتہ شب گھر پر دھاوا بول کر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ خواتین کے خلاف دھاوا فورس نے نا زیبا الفاظ استعمال کیے گئے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے ہفتہ عشرہ میں فیملی سمیت عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہونا تھا ۔ اربوں کھربوں کی کرپشن کرنے اور مینڈیٹ چوری کرنے والے ڈکیت ایوان ہائے اقتدار کی زرنگار کرسیوں پر متمکن ہونے کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔۔۔ لیکن ۔۔۔۔ ایک جرأت مند اور صداقت شعار صحافی کو پس-دیوار-زنداں دھکیل دیا گیا ہے۔ پورے ملک کو 2 موروثی سیاسی جماعتوں کی شکار گاہ بنا دیا گیا ہے۔ 25 کروڑ عوام کو خوف اور جبر کی دیواروں میں زندہ چنوا نے کی پلاننگ ہے۔ بدقسمتی تو یہ ہے کہ نقیبان-حریت-فکر کے لیے پورے ملک کو ایک وسیع و عریض محبس کا روپ دینے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ سچی اور اجلی آوازوں کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ کوشش ہے کہ پورے ملک کو قبرستان کے سناٹے کی گرفت اور تحویل میں دیدیا جائے۔ جو سچ لکھے اس کا ہاتھ قلم کر دیا جائے اور جو سچ بولے اس کی زبان گدی سے کھینچ لی جائے۔ نہ ہوگا بانس نہ بجے گی بانسری ۔ لا قانونیت کی انتہا ملاحظہ کیجیے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ٹویٹر پر بندش ختم نہیں کی جا رہی۔ کیا قیامت ہے کہ فارم 45 کا ذکر بھی جرم عظیم ٹھہرا۔
صاحبو ، سچ کی آواز کب تک دباؤ گے ۔۔۔ آپ ایک عمران ریاض کو جھوٹے مقدمے میں سزا دینے کے لیے بے تاب اور بے چین ہو ، ادھر کروڑ عوام عمران ریاض خان بن کر اٹھ کھڑے ہونے کو تیار ہیں ۔۔ ارشد شریف شہید کی 51 ویں سال گرہ کے دن جری اور نڈر عمران ریاض کی گرفتاری معنی خیز ہے۔ ترویج قادیانیت کے حوالے قاضی کے بارے پروگرام کرنے پر گرفتاری لائق نفریں ہے۔ کیا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ختم نبوت کے موضوع پر بات کرنا جرم ہے ؟ اس ملک میں توہین رسالت ، توہین قرآن کی اجازت ہے لیکن توہین آئی جی ، توہین پارلیمان ، توہین الیکشن کمیشن ، توہین-آل-شریف اور توہین عدالت سنگین جرائم ہیں۔

اپنے اپنے سر بچا لو ۔۔۔۔ دوستو
ناریل ہیں بندروں کے ہات میں

رب کریم حضور ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے مملکت خدا داد کو سسیلین مافیا اور فاشسٹ اداروں کے تسلط سے نجات دلا۔
آمین بجاہ خاتم النبیین

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button