
خانیوال پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاراوئیوں کا سلسلہ جاری
منشیات فروشی کے گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کررکھا ہے تاہم اس مقصد کے حصول کے لیے شہریوں او رتاجربرادری کا تعاون درکارہے تاکہ منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنایا جاسکے
خانیوال پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)ڈی پی او رانا عمرفاروق کی احکامات کی روشنی میں خانیوال پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاراوئیوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن جہانیاں کی منشیات کا مکروہ دھندہ کرنیوالوں کے خلاف اہم کاروائی،بین الاضلاعی منشیات فروش گینگ کے 02سرگرم ملزم گرفتاراورلاکھوں روپے مالیت کی 41کلو 250گرام چرس برآمد، منشیات فروشوں کی گرفتاری پر شہریوں کا اظہار اطمنان اور پولیس کو خراج تحسین۔یہ بات ڈی پی ا وکی ہدایت پر ڈی ایس پی جہانیاں اعجاز مسوان نے پریس کانفرنس میں بتائی۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی او رانا عمرفاروق او ران کی ٹیم نے نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنیوالے منشیات فروشی کے گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کررکھا ہے تاہم اس مقصد کے حصول کے لیے شہریوں او رتاجربرادری کا تعاون درکارہے تاکہ منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنایا جاسکے۔ڈی ایس پی جہانیاں نے بتایاکہا ایس ایچ او تھانہ جہانیاں انسپکٹر مہر ریاض سیال،سب انسپکٹر حسن نیازی او رپولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات فروش گینگ کے دو سرگرم ملزمان گرفتار کرلیے جومنشیات جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے تھے ان ملزمان میں ندیم ولد سہراب قوم میر سکنہ شجاع آباداورآصف ولد منشی خان قوم بلوچ سکنہ شجاع آباد شامل ہیں جنہیں مخبر خاص کی اطلاع پر رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا ہے او رگرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 41کلو 250گرام چرس کی برآمدگی کے ساتھ منشیات فروشی میں استعمال ہونیوالی ہائی ایس بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے۔انہو ں نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔ڈی پی او راناعمرفاروق نے ایس ایچ او مہر ریاض سیال، سب انسپکٹر حسن نیازی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جنہیں جڑسے اکھاڑپھینکنے کے لیے ہر فر د کو اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا تاکہ انصاف پسند اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل ممکن ہوسکے۔