جنرل

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رشتے کے تنازع پر گھر میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ابتدائی تحقیقات کےمطابق فائرنگ والے شخص ندیم کی سمن آباد گول چکر کےقریب سرفراز کے گھر ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی، آج ندیم سرفرازکے گھر آیا اور فائرنگ کردی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی) ’وائس آف جرمنی ’ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے رسول پارک میں واقع ایک گھر میں پیش آیا۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمی افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی قیادت میں سمن آباد پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ابتدائی تحقیقات کےمطابق فائرنگ والے شخص ندیم کی سمن آباد گول چکر کےقریب سرفراز کے گھر ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی، آج ندیم سرفرازکے گھر آیا اور فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے سرفراز موقع پرجاں بحق ہوگیا جب کہ عرفان اور خاتون نادیہ بی بی زخمی ہوئی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ بعد ازاں فائرنگ کرنے والے شخص ندیم نے بھی خودکشی کر لی۔ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ مزید قانونی کاررووائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button