جنرل

یوم شہادت حضرت علیؓ؛ 21 رمضان المبارک کے موقعہ پر ضریح جلوس کے سلسلہ میں ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

ضریح جلوس مبارک حویلی اندرون اکبری گیٹ سے برآمد ہوکر مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا، سی ٹی او لاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس اف جرمنی):‌سٹی ٹریفک پولیس نے یوم شہادت حضرت علی 21 رمضان المبارک کے موقعہ پر ضریح جلوس کا ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا، ضریح جلوس مبارک حویلی اندرون اکبری گیٹ سے برآمد ہو کر کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا، سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ ایمبولینسوں اور ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے فوری راستہ کلئیر رکھا جائے گا، شرکاء جلوس اور خصوصاً شہریوں کو متبادل راستوں پر ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ ضریح جلوس کے شرکاء کی گاڑیوں کیلئے 08 پارکنگ مقامات مختص کئے گئے ہیں، شرکا پارکنگ دہلی دروازہ، پارکنگ اڈا کراؤن پلازہ، پارکنگ موچی باغ ، ڈی پلازہ نزد رنگ محل، پارکنگ سینٹرل ماڈل ہائی سکول، داتا دربار آئی ہسپتال، پارکنگ دفتر ڈپٹی کمشنر آفس اور گریٹر اقبال پارک میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے، ایس پی سٹی شہزاد خان ٹریفک انتظامات کی مکمل سپرویژن کریں گے، 04 ڈی ایس پیز، 119 انسپکٹرز اور 696 وارڈنز، 10 فوک لفٹرز اور 02 بریک ڈاؤن بھی تعینات کردئیے گئے ہیں، وارڈنز ٹریفک ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد، لاوارث اشیاء پر بھی نظر رکھیں گے، ٹریفک پلان کے مطابق آزادی فلائی اوور سے تمام ٹریفک کو ریلوے اسٹیشن کی جانب بھجوایا جائےگا،  آزادی فلائی اوور سے جانب بھاٹی چوک سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا، مال روڈ،سیکرٹریٹ سے آنے والی ٹریفک کو کچہری چوک سے جانب آؤٹ فال روڈ سگیاں ڈائیورٹ کیا جائے گا، سرکلر روڈ کی طرف سے آنیوالی ٹریفک کوشاہ عالم چوک سے جانب میو اسپتال،اردو بازار بھجوایا جائے گا، موری گیٹ جانب بھاٹی چوک سڑک مکمل طور پر بند ہوگی جبکہ کچہری چوک سے جانب کربلا گامے شاہ لوئر مال روڈ ٹریفک کیلئے بند رہے گی،  پانی والا تالاب کی جانب سے رنگ محل ٹریفک کے لئے سڑک بند رہے گی،  چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ جانب مسجد وزیر خان سڑک بند ہوگی،مستی گیٹ، ٹرن شاہی قلعہ اور علی پارک سے جانب ٹیکسالی سڑک بند ہوگی، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شہری ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک وارڈنز  کےساتھ تعاون کریں، شہری رہنمائی اور سہولت کیلئے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں، ریڈیو FM88.6 اور راستہ ایپ سے بھی ٹریفک کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائےگا

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button