کاروبار

ْوزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ زیر تعمیر سرکاری عمارتوں کی چیکنگ کیلئے متحرک

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا زیر تعمیر گورنمنٹ کالج برائے خواتین بھیرہ کا اچانک دورہ جون تک گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھیرہ کے تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے‘ملک صہیب احمد بھرتھ

پاکستان لاہور(وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ زیر تعمیر سرکاری عمارتوں کی چیکنگ کے لیے پوری طرح متحرک ہیں۔صوبائی وزیر تعمیرات کاموں کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں سپرائزڈ وزٹ بھی کررہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے بھیرہ میں زیر تعمیرخواتین کالج کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے سپرائزڈ وزٹ کیا۔موقع پر موجود کالج انتظامیہ اور محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو کے افسران نے بلڈنگ میں جاری تعمیراتی کام بارے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر تعمیرات و موصواصلات نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف خواتین کی تعلیم کے لیے ضروری اقدامات اٹھا رہی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں انفراسٹرکچر کی مرمت و بحالی و تعمیر کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں،بھیرہ میں زیر تعمیر کالج کے تعمیراتی کاموں پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ کالج کے گراونڈ فلور کی فلورنگ کو مکمل بحال اورفرسٹ فلور، کینٹن اور کوارٹر کے گرے سٹرکچر کو مکمل کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کالج پر مجموعی طور پر 66 ملین لاگت آئے گی اور اب تک 52 ملین روپے خواتین کالج بھیرہ کی تعمیر پر خرچ ہو چکے ہیں۔ فرسٹ فلور کے سٹرکچر میں نئے کلاس رومز اور لیبز کو بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو 30 جون تک گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھیرہ کے تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کی بھی ہدایا ت جاری کیں۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ کالج کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔فرسٹ فلور کی تعمیر سے بھیرہ کی بیٹیوں کو بہترین تعلیمی انفراسٹرکچر میسر ہو گا۔تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میڑیل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button