صحت

پنجاب کی عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق

نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی پیش رفت کو مسلسل مانیٹر کریں گے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ عوام کا پیسہ عوام کی بھلائی کیلئے ہی استعمال کریں گے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اجلاس میں وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز راجہ منصور احمد، سید واجد علی شاہ، محمد احمد اور محمد اقبال، ایڈیشنل سیکرٹریز ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن(ر) شامیر و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، ڈاکٹر عدنان خان، ڈاکٹر زاہد پرویز، ڈاکٹر نعیم مجید و دیگر ایکسپرٹس نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کے دوران نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا اور نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال لاہور کے ماسٹر پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔آئی ڈیپ کے افسران نے اس حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرگودھا کی عوام کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب کی عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ آبادی میں اضافے کے باعث کئی نئے سرکاری ہسپتالوں کی گنجائش موجود ہے۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو انشاء اللہ جدید طبی سہولیات فراہم کریں گے۔صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں ڈیزیز برڈن کے لحاظ سے مزید کارڈیالوجی ہسپتالوں کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کینسر کے مریضوں کو ایک ہی چھت تلے علاج و معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کو بروقت مکمل کریں گے۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی پیش رفت کو مسلسل مانیٹر کریں گے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ عوام کا پیسہ عوام کی بھلائی کیلئے ہی استعمال کریں گے۔ نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال لاہور میں ہیلی پیڈ لازمی اور ڈے کیئر سنٹر بھی بنائے جائیں گے۔عوامی منصوبوں پر خرچ کئے جانے والے فنڈز میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button