سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، ساتھ مل کر چلیں گے،ہمارا عزم پورے پنجاب کی ترقی ہے،کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا:مریم نواز شریف
میں آپ سب کی سینٹ میں آواز بنو گی:بشریٰ انجم،اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہوں:انوشے رحمان وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق اور دیگر ارکان اسمبلی کی شرکت
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقدہوا،جس میں پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق اور دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینٹ کے الیکشن کی حکمت عملی پر غور اورالیکشن کا طریقہ کار بیان کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے خاتون امیدوار کو خیر سگالی کے طور دستبردار ہونے کو سراہا گیا۔ارکان اسمبلی نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، ساتھ مل کر چلیں گے۔ہمارا عزم پورے پنجاب کی ترقی ہے۔ کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔علی حیدر گیلانی نے کہاکہ ہماری خاتون امیدوار دستبردار ہوچکی ہیں،بشری بٹ اور انوشے رحمان کو ووٹ دینگے۔غضنفر عباس چھیینہ نے کہاکہ آئی پی پی مسلم لیگ ن کے امیدوار وں کو ووٹ دینگے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ سینٹ کے لئے حمایت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔مصدق ملک نے کہاکہ ہر کامیابی کا سہرا قائد محمد نواز شریف کے سر ہے۔ بشریٰ انجم نے کہاکہ میں آپ سب کی سینٹ میں آواز بنو گی۔انوشے رحمان نے کہاکہ اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔سینٹ امیدوار محمد اورنگزیب، مصدق ملک، خلیل طاہر سندھو بشری انجم بٹ،انوشہ رحمان،سینئر منسٹر مریم اور نگزیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔