مشرق وسطیٰ

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں آنکولوجی ایکسپرٹس سے دوسری ملاقات ہوئی۔

سی ای او آئی ڈیپ اور سیکرٹری صحت نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے حوالہ سے بریفننگ بھی دی۔

اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹری سید واجد علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن(ر) شامیر و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز و دیگر ایکسپرٹس نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آنکولوجی ایکسپرٹس کے ساتھ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا۔ آنکولوجی ایکسپرٹس نے اس موقع پر انتہائی عمدہ تجاویز اور آراء پیش کیں۔ سی ای او آئی ڈیپ اور سیکرٹری صحت نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے حوالہ سے بریفننگ بھی دی۔ وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے انا صبیح، خرم خان، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود، اعجاز ناصر، واصف علی، بشریٰ احسن، اسد پرویز، اظہر شفیق، رضا سید، شالان بیگ، وقاص علی، محمد آصف، ڈاکٹر رب نواز مکین، محمد عباس کھوکھر، شوکت مرزا، پروفیسر ڈاکٹر سعد عثمانی، فرحان راشد، فیصل حنیف، ہارون جاوید ماجد، محمد سیف، ڈاکٹر عدنان خان، پروفیسر عامر نثار اور قیصر بشیر سمیت دیگر آنکولوجی ماہرین نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔ کہ آج تمام آنکولوجی ایکسپرٹس سے دوسری نشست ہو رہی ہے۔ تمام آنکولوجی ایکسپرٹس نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے حوالہ سے انتہائی قیمتی تجاویز پیش کی ہیں۔ حکومت پنجاب عوام کیلئے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر کیئر ہسپتال بنانے جا رہی ہے۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پنجاب میں پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور ریسرچ ادارہ ہوگا۔ نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال لاہور میں آنے والے مریضوں کو ہر سہولت دستیاب ہو گی۔ نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال لاہور 240 بستروں پر مشتمل ہوگا۔ نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال 6 منزلہ عمارت پر مشتمل ہوگا۔ نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال میں فلٹر کلینک، ہاسٹلز، کیفے ٹیریا اور سرائے بھی بنایا جا رہا ہے۔ تمام آنکولوجی ایکسپرٹس کی قیمتی تجاویز کو نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی تعمیر میں ضرور اہمیت دی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button