مشرق وسطیٰ

سی ایم پنک گیمز 2024کی اختتامی تقریب،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ونر لاہور کالج کی ٹیم کو ٹرافی دی

وزیر اعلیٰ مریم نواز کھلاڑیوں کے پاس پہنچ کر گھل مل گئیں،فوٹوبنوائے،ننھی بچی کو ہاتھ پکڑ کر ساتھ بیٹھا لیا،گلاب پیش کرنے والی پلیئر کو سٹیج پر بلا لیا

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمنیزیم میں پہلی چیف منسٹر پنک گیمزکی اختتامی تقریب میں شرکت کی اورلاہورکالج فاروویمن یونیورسٹی کی ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔وزیر اعلی مریم نواز نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔جیتنے والی321 ٹیموں کو کیش پرائز چیک بھی دیئے گئے۔اتھلیٹکس اورباسکٹ بال کے مقابلے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ٹیموں کے جیتے پروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہار مسرت کیا۔پنجاب یونیورسٹی ٹیم تیر اندازی،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور کرکٹ کی فاتح رہی جبکہ سپیئریر یونیورسٹی لاہور کی ٹیم کو ہاکی کا فائنل جیتنے پروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مبارکباددی۔وزیر اعلیٰ پنک گیمز میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بھی انعامات دیئے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تقریب میں آمد پرپلیئرز نے خیر مقدمی نعرے لگا کر استقبال کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلاکر کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سلام کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کھلاڑیوں کے پاس پہنچ کر گھل مل گئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ننھی بچی کا ہاتھ پکڑ کر ساتھ بیٹھا لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹو بھی بنوائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ننھی پلیئرکو ہاتھ پکڑ اپنے ساتھ بیٹھا لیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے پھول پیش کرنیو الی کمسن پلیئر کو سٹیج پر بلا کر گلے لگا لیا۔ننھی بچی خوشی سے آنسو ؤں پر قابو نہ رکھ سکی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلی چیف منسٹر پنک گیمز 2024کے مقابلوں کی ویڈیو جھلکیاں دیکھیں۔ سپورٹس منسٹر فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ٹورنامنٹ کی ونر پلیئر امتل الرحمان نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سپورٹس کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔بعدازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنک گیمز کی اختتامی تقریب میں پلیئرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی لو یو، مجھے آپ پر فخر ہے۔آپ کو کھیلتے دیکھا،نہایت پروفیشنل وے میں کھیل رہے تھے-کھلاڑیوں سے مجھے اتنا پیار ملا جتنا اتنا سوچ نہیں سکتی – میں وزیراعلیٰ بنی ہی آپ لوگو ں کے لیے ہوں – آپکا ٹیلنٹ دیکھ کر خوش ہوں،مجھے یقین ہے کہ یہ سب بیٹیاں دنیا پر راج کریں گی – وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایک بچی نے مجھے پھول دیا، پوچھا یاد تھا پھول دینا، جواب دیا کہ بس میرے پاس پھول کے پیسے تھے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ میری بیٹیوں میں آپکے ساتھ کھڑی ہوں -کہتے ہیں کہ اگر خانہ پوری کرنی سپورٹس منسٹری اسے دے دو ہم نوجوان اور قابل وزیر کھیل لگایا- وزیر کھیل کو کہا ہے کہ پنک گیمز کو پورے پنجاب میں پھیلایں – انہوں نے کہا کہ بچیوں کے لئے جم، گراونڈ اوردیگر
سہولتیں دیں گے،کھیل کے لیے لاہور نہ آنا پڑے گا – مجھے اختتامی تقریب میں بلایا نہیں گیا،لیکن بیٹیوں سے ملنے میٹرو بس کے ذریعے آ ئیگی اورمیں یہ بھی بتا دوں کہ بیٹیوں کے لیے فری موٹر بائیکس سکیم لارہے ہیں،مجھے بچیوں کی طرف سے بتایاگیا ہے کہ گھر والے بائیک چلانے نہیں دیتے، میں درخواست کرتی ہوں کہ والدین بیٹیوں پر اعتماد کریں، اجازت دیں -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اعلان کیا کہ اب ہم پنک گیمز بعد پنجاب لیگ لا رہے ہیں جس میں دس لاکھ کھلاڑی حصہ لیں گے-پنجاب لیگ کو پنجاب بھر میں لے جائیں گے-میں بچیوں کو کہتی ہوں کہ جیسے آپ نے اپنے والدین کا، ملک کا اور میرا نام روشن کیا، آپ ایسے ہی چلتے رہو،آگے بڑھتے رہو – انہوں نے کہا کہ پنک گیمز میں شامل کھلاڑیوں کو میرے دستخط والی پانی کی بوتلیں دیں گے تا کہ آپ کو یاد رہے کہ آگے بڑھنا ہے، رکنا نہیں -خوش رہو، آباد رہو، آپ سب کا شکریہ، مجھے آپ سے محبت ہے – سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،ایم این اے افضل کھوکھر،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعات احمد عزیز تاڑر،سیکرٹری سپورٹس مظفرسیال اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button