مشرق وسطیٰ

پنجاب پولیس کی بروقت کاروائی، 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا

واقعہ میں ملوث سرپنچ سمیت 03 ملزمان گرفتار، دیگر کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی سمیت تمام جرائم پر زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری ہیں۔

واقعہ میں ملوث سرپنچ سمیت 03 ملزمان گرفتار، دیگر کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی سمیت تمام جرائم پر زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے راجن پور میں 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر Never Again مہم کے تحت بروقت کاروائیوں میں تیزی، خواتین و بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی سمیت تمام جرائم پر زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راجن پور پولیس کو 08 سالہ بچی کوثر بی بی کو موضع طفلی کے رہائشی ندیم ولد فقیر بخش کو بدلہ صلح / ونی کرنے کی اطلاع ملی، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بچی کو ریکور کروایا، طبی معائنہ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ ونی کا یہ واقعہ ایک ہفتہ قبل ہونے والے ایک دوسرے واقعہ کے تناظر میں پیش آیا۔ ونی ہونے والی بچی کے کزن نے فقیر بخش گشکوری کی بیٹی ثانیہ کو گھر سے بھگا کر شادی کی تھی، ثانیہ کے اہلخانہ نے متاثرہ فیملی پر دباؤ ڈال کر 08 سالہ کوثر بی بی کو بدلہ صلح میں اپنے قبضہ میں لیا۔
راجن پور پولیس نے 14 کس نامزد ملزمان کے خلاف پولیس اسٹیشن داجل میں مقدمہ درج کرکے فوری کاروائی یقینی بنائی، واقعہ میں ملوث سرپنچ سمیت 03 ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی سمیت تمام جرائم پر زیرو ٹالرنس کے تحت بلا تاخیر کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button