مشرق وسطیٰ

لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 217 ویں روز 5.88 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔

217 روز سے جاری مہم کے دوران 102355 ڈیفالٹرز سے 2 ارب94 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی 18نادہندگان سے 0.54 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 35 نادہندگان سے 1.87 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی16 نادہندگان سے 0.48 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساؤتھ سرکل کی زیر نگرانی4نادہندگان سے 0.03 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی 16 نادہندگان سے 0.92 ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی 13 نادہندگان سے 0.33 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی12 نادہندگان سے 0.94 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی28 نادہندگان سے 0.77 ملین کی ریکوری کی گئی۔
217 روز سے جاری مہم کے دوران 102355 ڈیفالٹرز سے 2 ارب94 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
نادرن سرکل میں 14869 نادہندگان سے 434.51 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13425 نادہندگان سے 690.81 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سینٹرل سرکل میں 11534 نا دہندگان سے 389.24 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 6042 نادہندگان سے 161.20 ملین کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں 8833 نادہندگان سے 238.00 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11960 نادہندگان سے 429.04 ملین کی ریکوری کی گئی،
اوکاڑہ سرکل میں 16280 نادہندگان سے 192.72 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19412 نا دہندگان سے 404.48 ملین کی ریکوری کی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button