مشرق وسطیٰ

پولیس منشیات سے پاک لاہور کیلئے پر عزم،بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 4192ملزمان گرفتار، 4063مقدمات درج

ملزمان سے 2971کلو سے زائد چرس،144کلو سے زائد ہیروئن،81کلو سے زائد آئس اور28489لیٹر شراب برآمد، منشیات کے ڈیلرز،اسمگلرز اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے، منشیات کے مکروہ دھندے کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔سی سی پی او لاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس نے منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال میں 4063مقدمات کا اندراج کرکے 4192ملزمان کو گرفتارکیا۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2971کلو سے زائد چرس،144کلو سے زائد ہیروئن،81کلو سے زائد آئس اور28489لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔سٹی ڈویژن میں منشیات کے984ملزمان،کینٹ ڈویژن میں 847، سول لائنزڈویژن میں 448، صدر ڈویژن میں 577، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 668اورماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 668ملزمان کوگرفتارکیا گیا ہے۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے۔انہوں نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈآپریشنزمیں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے آن لائن کاروبار میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔سی سی پی اونے کہاکہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپروائزری افسران انسداد منشیات آپریشنز کی نگرانی کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button