صحت

خواجہ سلمان رفیق نے میؤ ہسپتال میں کارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے کی خوشخبری سنا دی۔

ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری میں بستروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے: خواجہ سلمان رفیق۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میؤ ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کا تفصیلی دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے میؤ ہسپتال میں کارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے کی خوشخبری سنا دی۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پی آئی سی پروفیسر فرقد عالمگیر، سی ای او میؤ ہسپتال پروفیسر احسن نعمان، سی او او میؤ ہسپتال پروفیسر فیصل مسعود، پروفیسر آف کارڈیک سرجری پروفیسر عرفان عظمت اللہ خواجہ، پروفیسر آف کارڈیالوجی پروفیسر عمران، ڈاکٹر ندیم الٰہی و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔پروفیسر عرفان عظمت اللہ اور پروفیسر عمران نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میؤ ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے جا رہے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری میں ایچ آر کو مکمل کریں گے۔ ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری میں بستروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ میؤ ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کی صلاحیت بڑھانے کیلئے جلد اعلیٰ سطح کا اجلاس بلائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button