مشرق وسطیٰ

5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے نہ صرف ایف آئی آر درج کروائی گئی بلکہ پولیس نے ملزم کوحراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے 5سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم گرفتار کروا دیا۔ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر بچی سے زیادتی کی اطلاع موصول ہوئی۔ بچی کی ماں نے بتایا کہ اسکی 5سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ خاتون بچی کو گھر پراکیلا چھوڑ کر بازار گئی تھی واپسی پر بچی گھر میں موجود نہیں تھی۔تلاش کرنے بچی بے ہوشی کی حالت میں رشتے دار کے گھر سے ملی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کال موصول ہوتے ہی مقامی پولیس کو اطلاع کی۔رشتے داروں کی جانب سے خاتون پر مقدمہ درج نہ کروانے کے لیے شدید دبائو بھی ڈالا گیا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے نہ صرف ایف آئی آر درج کروائی گئی بلکہ پولیس نے ملزم کوحراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے مسائل حل کرنے میں 24 گھنٹے مصروف عمل ہے۔ خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ خواتین ویمن سیفٹی ایپ ، لائیو چیٹ اور ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی رابطہ کرسکتی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button