ٹیکنالوجی

پاکستان کے مواصلاتی سیٹلائٹ مواصلاتی نظام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا

اس حوالے سے ڈائریکٹر سیٹلائٹ کنٹرول فیسیلٹی سپارکو عتیق الرحمان نے سیٹلائٹ بھیجنے کے مقاصد اور اس کے فوائد سے متعلق آگاہ کیا۔

پاکستان چاند پر سیٹلائٹ بھیجنے کے بعد اب خلا میں اپنا مواصلاتی سیٹلائٹ بھیجنے کے لیے تیار ہے جو کامیابی کے بعد مواصلاتی نظام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون 30 مئی بروز جمعرات کو چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر سیٹلائٹ کنٹرول فیسیلٹی سپارکو عتیق الرحمان نے سیٹلائٹ بھیجنے کے مقاصد اور اس کے فوائد سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل سال 2011 میں بھی پاکستان نے کمیونیکیشن سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کیا تھا جو کامیابی سے کام کررہا ہے تاہم اس بار بھیجے جانے والے سیٹلائٹ میں جدید اور اضافی چیزیں شامل کی گئی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button